بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || شنہوا کے اعدادوشمار کے مطابق، چین کی وزارت تجارت نے ہفتہ، 2 مئی 2026 کو ایک "بلاکنگ آرڈر" جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کو ملک میں تسلیم، لاگو یا مشاہدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔
یہ پانچ کمپنیاں درج ذیل ہیں:
1۔ ہینگلی پٹروکیمیکل (دالیان) ((Hengli Petrochemical (Dalian)
2۔ شاندونگ شوگوانگ لوکنگ پٹروکیمیکل (Shandong Shuguang Luqing Petrochemical)
3۔ شاندونگ جنچینگ پٹروکیمیکل گروپ (Shandong Jincheng Petrochemical Group)
4۔ ہیبی شنہائی کیمیکل گروپ (Hebei Xinhai Chemical Group)
5۔ شاندونگ شنگزنگ کیمیکل کیمیکل کمپنی (Shandong Shengxing Chemical Company)
امریکہ نے ان کمپنیوں کو مبینہ طور پر ایران کے ساتھ تیل کے لین دین میں 'ملوث' ہونے کی وجہ سے اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے اور ان کے ساتھ لین دین پر پابندی لگانے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔
چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا کہ امریکی اقدامات تیسرے ممالک کے ساتھ چینی کمپنیوں کی معمول کی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگاتے ہیں، یہ امریکی قوانین کا امریکہ سے باہر دوسرے ممالک پر نفاذ کے مترادف ہے، اور یہ امریکی اقدام بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں سے متصادم ہیں۔
بیجنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین کا یہ نیا حکم چینی قانون کے مطابق، دوسرے ممالک پر امریکی قانون کے نفاذ کی اس کوشش کے خلاف جاری کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی دات کے ساتھ ساتھ اس کی کمپنیوں اور شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
چینی حکومت کی کاروائی، خاص طور پر اس لئے اہم ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) کے مطابق، "T-Pots" کے نام سے جانی جانے والی آزاد چینی ریفائنریز ایرانی تیل کی خریداری اور اسے صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور امریکہ نے حالیہ برسوں میں ان میں سے متعدد ریفائنریز پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
چینی وزارت تجارت کی حالیہ کارروائی بیجنگ کی جانب سے چینی اور ایرانی کمپنیوں کے خلاف مخصوص امریکی پابندیوں کا براہ راست مقابلہ کرنے کے لئے "بلاکنگ آرڈر" کے طریقہ کار کا پہلا باضابطہ استعمال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ